ممبئی(این این آئی) ایک بھارتی وزیر نے اداکار عامر خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے اشتہارات میں کام نہ کریں جن سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔مدھیا پردیش ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انتہاپسند ہندو ایک نئے اشتہار پر مشتعل ہیں جس میں عامر خان نے بھی کام کیا ہے۔اشتہار میں عامر خان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کو ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے طور پر ہندو مذہبی رسومات میں شرکت کرتے دکھایا گیا ہے۔تاہم ناقدین نے الزام لگایا ہے کہ اس اشتہار کے ذریعے ہندو روایات اور ثقافت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔نروتم مشرا نے کہا کہ انھوں نے ایک شکایت وصول ہونے کے بعد یہ اشتہار دیکھا ہے، میں اداکار سے درخواست کروں گا کہ انڈین روایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسے اشتہارات میں کام نہ کریں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ عامر خان پر ہندو جذبات کی توہین کرنے کا الزام لگا ہو۔ان کی آخری فلم لال سنگھ چڈا کو حال ہی میں آن لائن بائیکاٹ مہم کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ دائیں بازو کی جانب سے 2015 میں عامر خان کا ایک بیان سامنے لانا تھا جس میں انھوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...