نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی نمائندے نے کہا ہے کہ عالمی برادری حوثی کو دہشت گرد گروپ قرار دینے پر نظر ثانی کرے۔سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے اشارہ دیا کہ حوثی ملیشیا نے جنگ بندی میں رکاوٹ ڈالی اور یمنی شہروں کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔دریں اثنا اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے یمن میں سعودی عرب کے کردار اور جنگ بندی میں توسیع پر صدارتی کونسل کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل پر واضح ہو گیا ہے کہ حوثیوں کو یمنیوں کے مصائب کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔یہ بیانات یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈ برگ کے ملک میں جنگ بندی کی تجدید نہ کرنے پر اظہار افسوس کے بعد گذشتہ روز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنگ بندی کی تجدید نہ ہونے سے بڑے خطرات پیدا ہوں گے۔قبل ازیں سلامتی کونسل نے یمن کے متعلق اپنا ماہانہ اجلاس منعقد کیا جس میں ملک کی سیاسی، عسکری اور انسانی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ یاد رہے جنگ بندی کی میعاد 2 اکتوبر کو ختم ہو گئی ہے اور بین الاقوامی کوششیں جنگ بندی میں توسیع کرنے میں ناکام ہو گئیں ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...