کتابی پڑھائی بھی ضروری ہے لیکن زمانہ سب سے بڑا استاد ہے ‘جاوید شیخ

0
197

لاہور(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے اس لئے کتابی پڑھائی بھی نا گزیر ہے لیکن اگر کوئی حقیقت میں سیکھنا چاہتا ہے تو زمانہ سب سے بڑا استاد ہے ۔ ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ زمانہ آپ کو ایسے ایسے سبق دیتا ہے جو آپ کو کتابوں میں نہیں مل سکتے ،کتابوں سے تعلیم اور شعور تو مل سکتاہے لیکن آپ کو زندگی گزارنے کیلئے تجربات سے سیکھنا پڑتا ہے او راس کے لئے آپ کو عملی زندگی میں قدم رکھ کر ہی پتہ چلتاہے ،ٹھوکریں کھا کر پتہ چلتا ہے کہ اصل زندگی ہے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں آکربہت کچھ سیکھا ہے ، انسان میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی بھی صلاحیت ہونی چاہیے اوروہی انسان کامیابی بھی حاصل کرتا ہے ۔