کوشش جاری رہی تو فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکل کر دوبارہ عروج حاصل کریگی’ صائمہ نور

0
161

لاہور( این این آئی)فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ تسلسل کے ساتھ کوشش جاری رہی تو فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے باہر نکل کر دوبارہ عروج حاصل کرے گی ، اردو کے ساتھ پنجابی اور پشتو فلموں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اب تک میری جتنی پرانی فلمیںریلیز ہوئی ہیں کسی اوراداکارہ کی اتنی تعداد میں فلمیں دوبارہ سینما گھروں کی زینت نہیں بنیں اور یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے ۔انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے باہر آرہی ہے ،فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاروں کے ساتھ نئے خون کی بھی ضرورت ہے جو مستقبل میں سینئر ز کا خلا ء پر سکیں ۔میرا ماننا ہے کہ اگر تسلسل کے ساتھ کاوشیں جاری رکھی گئیں تو فلم انڈسٹری دوبارہ جلد عروج حاصل کرے گی کیونکہ ہماری انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے ۔