تہران (این این آئی)ایران میں سولہ ستمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک 200 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں 29 نو عمر اور بچے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک انسانی حقوق گروپ نے جمعہ کے روز بتائی،یہ احتجاجی مظاہرے بائیس سالہ کرد ایرانی مھسا امینی کی ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاکت سے شروع ہوئے تھے۔ جنہیں اب ایک ماہ ہو چکا ہے اور ایران کے طول و عرض میں تقریبا ہر جگہ احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں 24 ایرانی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق اب تک سکیورٹی فورسز نے تقریبا چھ ہزار مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ جبکہ مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایک ماہ کے دوران ایران کے 112 شہروں اور قصبات میں احتجاج پھیل چکا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس مسلسل پھیلتے ہوئے احتجاج نے اب سیاسی احتجاج کی شکل اختیار کر لی ہے۔ مظاہرین ایرانی حکومت ہی نہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف بھی نعرے لگاتے ہیں اور ایرانی حکمرانوں کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...