واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو فوری طور پر نئے امدادی پیکج کے تحت 725 ملین ڈالر مالیت کا بارودی سامان اور جنگی گاڑیاں دے گی۔ تاہم دو امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی امدادی کھیپ میں فضائی دفاعی نظام سے متعلق آلات نمایاں نہیں ہوں گے۔اس پیکیج کے عملی شکل اختیار کرنے کے بعد یوکرین کو اب تک امریکہ کی طرف سے دی گئی فوجی امداد کی مالیت 17،5 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ امریکہ یوکرین کو یہ امداد 24 فروری کے بعد سے دے رہا ہے جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔امریکی حکام نے اس نئے امدادی پیکج کے بارے میں بتایا یہ فوری بروئے کار ہو گا، نیز روس کی طرف سے یوکرین کے مختلف شہروں پر حالیہ بمباری کے بعد امریکہ کا پہلا امدادی پیکج ہو گا۔ ان امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک پیکج کا حتمی طور پر اور باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا اس پیکج کی مالیت اور اس میں شامل جنگی سامان میں تبدیلی یا اضافہ کمی ہو سکتی ہے۔امکانی طور پر یہ پیکج پچھلے ہفتے یوکرین کو بھیجے گئے امدادی پیکج سے مختلف ہو سکتا ہے۔ یاد رہے پچھلے ہفتے بھجوائے گئے امدادی پیکج میں میزائل شامل تھے۔ وہ پیکج روس کے میزائل حملوں کو جوابی شکست دینے کے لیے تیار کیا گیا تھا جس کے فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ یوکرین کو اسی ہفتے امریکہ اور جرمنی کی طرف سے جدید ترین طیارہ شکن نظام مل جائے گا