امریکی صدر پاکستان بارے جن شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے وہ بالکل غلط ہیں، وزیر توانائی

0
144

گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے بارے میں جن شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے وہ بالکل غلط ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر دفاع تھا اس وقت کی میری اطلاعات کے مطابق ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی ایجنسیاں ایک نہیں درجنوں بار تصدیق کر چکی ہیں کہ ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوط ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق اس کی ہر طرح کی سیکیورٹی موجود ہے، لہذا امریکی صدر کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔