اکتوبر تجارتی خسا رے میں26ساڑھے فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، وفاقی ادارہ شماریات

0
444

کراچی (این این آئی)تجارتی خسا رے میں کمی کا تسلسل جاری مسلسل چوتھے ماہ اکتوبرکے دوران بھی تجارتی خسارے میںساڑھے 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 7 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر 2020 میں ملکی تجارتی خسارہ 1 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، ستمبر کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں ساڑھے 26 فیصد کمی دیکھی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 7.41 فیصد کی کمی ہوئی، مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں تجارتی خسارے میں 19.49 فیصد اضافہ ہوا تھا، ستمبر 2020 میں تجارتی خسارہ 2.39 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ ستمبر میں برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں 1.58 ارب ڈالر کی برآمدات ستمبر میں بڑھ کر 1.87 ارب ڈالر رہی تھی۔رواں مالی سال کے 3 ماہ میں برآمدات 5.51 ارب ڈالر سے کم ہو کر 5.46 ارب ڈالر رہی اور رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 0.56 فیصد بڑھ کر 11.26 ارب ڈالر رہی