کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اکتوبر 2020 میں کرنٹ اکائونٹ 38.20 کروڑ ڈالر سرپلس ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 میں کرنٹ اکانٹ 5.90 کروڑ ڈالر سرپلس تھا جبکہ اکتوبر میں کرنٹ اکائونٹ مزید سرپلس ہوکر 38.2 کروڑ ڈالر ہوگیا۔کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہونے کی وجہ ترسیلات زر میں اضافے اور کم ہوتا تجارتی خسارہ ہے۔ مسلسل چوتھے مہینے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوا ہے۔مرکزی بینک کے ذخائر 13 نومبر تک 12ارب 93 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ ذخائر 2فروری 2018 کی بلند ترین سطح ہے۔جولائی 2020 سے اکتوبر میں مجموعی کرنٹ اکائونٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا ہے۔ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوران کرنٹ اکانٹ 1.40 ارب ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمرشل بینک کے پاس 7ارب 15 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ اس طرح ملکی مجموعی ذخائر 20ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔