میلبورن (این این آئی)23اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ میں بھی بارش کا امکان ہے تاہم آئی سی سی نے ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں بارش کی صورت میں متبادل پلان ترتیب دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کی صورت میں متبادل دن (ریزرو ڈے)رکھا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل کے روز بارش کی صورت میں امپائرز اور میچ آفیشل پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق میچ کے انعقاد کی بھرپور کوشش کریں گے تاہم جب پانچ اوورز کے کھیل کا امکان ختم ہوگا تو کھیل متبادل دن پر کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ شروع ہونے کے بعد اگر دورانِ کھیل بارش ہوتی ہے تو بارش نہ رکنے کی صورت میں متبادل دن پر کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے روکا گیا ہو۔واضح رہے کہ 2019 میں50اوور کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران شدید بارش کی وجہ سے کھیل متبادل دن پر پورا کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...