ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کرشماتی اداکار دھرمندر مبینہ طور پر 1979میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے، لیکن معروف بھارتی اداکار دھرمندر نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام کا بطور دین انتخاب کیوں کیا تھا؟معروف اداکار دھرمندر کی شادی پرکاش کور سے ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد ان کو ہیما مالنی سے محبت ہو گئی تھی۔دھرمندر ہیما مالنی سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے۔دھرمندر پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہیما مالنی سے ہندو میرج ایکٹ کے قانون کے تحت دوسری شادی نہیں کرسکتے تھے اور وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق بھی نہیں دینا چاہتے تھے۔ لہٰذا ہیما مالنی سے قانونی طور پر رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کیلئے وہ مسلمان ہوئے۔جب دھرمیندر اور ہیما مالنی کے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے کی خبر سامنے آئی تو یہ خبر سنی اور بابی دیول سمیت ان کی والدہ پرکاش کور پر بجلی بن کر گری۔ سنی دیول ان دنوں کو زندگی کے مشکل ترین دنوں میں شمار کرتے ہیں، سنی دیول والد کے رویے پر افسردہ تھے لیکن ان دونوں کے والد کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہوئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...