اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے عمران خان کی چھ حلقوں میں کامیابی پر کہاہے کہ ”مزہ تو تب آئے گا جدوں میاں آئے گا ”۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان چھ حلقے اسلئے جیتے کہ وہ چھ حلقوں میں خود کھڑے ہو گئے،مزہ تو تب آئے گا جدوں میاں آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پتہ تھا میں ہار جاؤں گا اسلئے خود کھڑے ہو گئے ۔ انہوںنے کہاکہ مریم صاحبہ پچھلی بار نواز شریف کو لے کر آئی تھیں اس بات بھی لائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ورکروں نے الیکشن اپنے زور پر لڑا ،دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن چوری ہوا ۔انہوںنے کہاکہ شکر ہے اللہ کا میرے کیسز خیبر پختونخوہ میں جرات مند لوگوں کے پاس تھے۔
مقبول خبریں
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...
سینیٹ اجلاس‘ خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز بازآ جائیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں۔ چیئرمین...
وزارتیں اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے...
شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے، لیاقت...
اسلا م آباد(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ...