بائیڈن ایران میں افراتفری اور دہشت گردی کو ہوا دے رہے، رئیسی

0
222

تہران (این این آئی)ا یرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایران میں افراتفری، دہشت گردی اور تباہی کو ہوا دے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بائیڈن کی جانب سے مظاہروں کی حمایت کے اعلان کو ریاست کے معاملات میں مداخلت سمجھاجائیگا،ان کا کہناتھاکہ امریکہ کے صدر نے بار بار مداخلت کرنے والے بیانات کے ذریعے ایران میں بدامنی کی حمایت کی ہے۔ چونکہ ان کے پاس قابل اعتماد مشیر نہیں ہیں اور ان کی یادداشت اچھی نہیں ہے۔ میں بائیڈن کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایران اتنا مضبوط اور ثابت قدم ہے کہ وہ آپ کی سخت سزائوں اور مضحکہ خیز دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکا۔