اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے توشہ خانہ کیس فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ روز اوّل سے کہتا رہا ہوں کہ عمران خان پاکستان کا غیر ضروری عنصر ہے۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسے ہماری سیاست میں فیڈ کیا گیا ہے ،اس کی پشت پر بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ہے،اس کی صداقت ،امانت اور دیانت طشت ازبام ہوگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ صداقت کا یہ عالم ہے کہ صبح ایک بات کرتا ہے تو شام کو دوسری بات۔ انہوںنے کہاکہ کسی بات پر آج تک قائم نہیں رہا ،یہ کیسی صداقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ امانت کا یہ عالم ہے کہ لوگوں کو چور کہتا ہے کہ پاکستان میں چوری کی ہے لیکن اس نے تو پوری دنیا کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اسرائیل یہودیوں اور انڈیا سے پیسہ لوٹا ہے کوئی حساب نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان ان جیسے عناصر سے نجات پائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جو لوگ ایسے آدمی کی پشت پناہی میں پاکستان میں تخریب کاری چاہتے ہیں ،پاکستان میں تخریب کاری نہیں چلے گی اب۔ انہوںنے کہاکہ عوام ایسے لوگوں کو کچل کرکے رکھ دیں گے ،عام آدمی کے لئے مشکلات نہ پیدا کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ جلوس ہم نے بھی نکالے ہیں ،ملین مارچ کئے لیکن عام آدمی کو تکلیف نہیں پہنچائی۔ انہوںنے کہاکہ یہ رد عمل پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کی بوکھلاہٹ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قوم ان حربوں سے گمراہ نہیں ہوگی،ہم میدان میں ان کو اقتدار سے نکالا ہے اور آج ملکی سیاست سے باہر کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ قوم کی اور ہماری فتح ہے پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...