ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دیدی

0
346

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دیدی ،رقم سیلاب کی تباہ کاریوں اورعالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے پیدا صورتحال سے نمٹنے پر خرچ کی جائیگی، جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو یہ قرض اے ڈی بی کے براس پروگرام کے تحت دی گئی ہے،پروگرام کا مقصد یوکرائن جنگ کی وجہ سے بیرونی ادائیگیوں پر پڑنے والے دباو سے نمٹنے میں مددفراہم کرنا ہے،بیرونی ادائیگیوں کے دباو کی وجہ سے پاکستان کی کورونا وبا سے ریکوری کا عمل متاثر ہوا، کاروباری لاگت اور ضروریات زندگی کے اخراجات بڑھنے سے خصوصا غریب طبقہ متاثرہوا۔ حکام اے ڈی بی کے مطابق قرض سے بڑھتی مہنگائی اور غذائی عدم تحفظ کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ حکام کے مطابق قرض کی رقم سے کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، قرض کی رقم سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدنی میں کمی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اعلامیہ کے مطابق قرض کا مقصد آفات سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے حکومت کو تعاون فراہم کرنا بھی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے خصوصا خواتین کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی تبدیلی میں حکومت کی مدد کرنا اوربھی اہم ہے۔