ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاہینوں کوسپورٹ کرنے کیلئے چا ر زبانوں میں گانا ریلیز

0
304

لاہور( این این آئی)طاہرجبارپروڈکش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی شاہینوں کوسپورٹ کرنے کیلئے چا ر زبانوںمیں گانا ریلیز کردیا ۔گانے کاٹائٹل”ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی ہیز کم ”ہے جسے چارزبانوں انگلش ،سرائیکی ،اردو اور پنجابی میں طاہرجبار نے لکھا اور گایا ہے ۔گانے کی کمپوزیشن اوروڈیو ڈائریکشن بھی طاہرجبار کی ہے جبکہ میوزک باران حیدر نے تیار کیا ہے ۔گانے کے ڈی اوپی عظیم شہزار ، میک اپ آرٹسٹ ماریا جبکہ ماڈلز میں لاہور سے فرح راجپوت ، ملتان سے ماریا ، سائمن ، مکی شیراز اور ملتان سے فرقان کو لیا گیا ہے ۔ گانے کوطاہرجبار پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی پسند کیا جارہا ہے۔