پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیٹف کا فیصلہ خوش آئند ہے، سلیم مانڈی والا

0
238

اسلام آباد (این این آئی( پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیٹف کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ پوری قوم کو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے پر پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فیٹف کے فیصلے سے آج پوری قوم میں خوشی کی لہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیٹف کا حکومت اور وزیرخارجہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔انہوںنین کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔