لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کی بدولت اچھے کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آئیڈیل تو یہی ہے کہ پی ایس ایل کی ایمرجنگ کیٹیگری میں پی جے ایل کے کھلاڑی منتخب ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں انہیں موقع نہیں بھی دیا جاتا تو ان کے پاس کئی ایک مواقع ہیں، انڈر 19سیریز کے علاوہ انڈر 19ورلڈ کپ کھیلیں گے اور فرسٹ کلاس الگ کیریئر ہے، میں کہتا ہوں کہ اب اگر دس سال کے بچے نے بھی کرکٹ کو پروفیشن بنانا ہے تو اس کے پاس کئی آپشنز ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کو دو تین سال دیں یہ ورلڈ کلاس پروڈکٹ پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی جے ایل دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہے، جس کا مقصد بچوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا تھا تا کہ وہ ایک دوسرے سے سیکھیں، نوجوان کھلاڑیوں کو پریشر میں کھیلنے کی عادت پڑے گی تو ان کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کے دو تین بیٹرز ایسے ہیں جو جلد پاکستان کی نمائندگی کریں گے، بولنگ میں بھی ٹیلنٹ ہے، مڈل آرڈر میں مسائل ہیں، مڈل آرڈر کو پتہ نہیں کیا نظر لگی ہوئی ہے، وہ بھی جلد سیکھ جائیں گے، پہلا سال مشکل ہوتا ہے۔میں نے پی جے ایل کروانے کا خواب بہت دیر پہلے دیکھا تھا جس کوآج اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ پاکستان جونیئر لیگ کی بدولت اچھے کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، پاکستان جونیئر لیگ سے جہاں بچوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ ملا وہاں دنیا بھر سے آئے دیگر کرکٹ بورڈز کے بچوں کے ساتھ مل کر ہمارے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے آئندہ آڈیشنزلاہور سمیت دیگر شہروں میں کروائے جائیں گے تاکہ کرکٹ فینز بچوں کے سنسنی خیز میچز لائیو اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...