لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے۔وزیراعلی پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کرداراداکیا، عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیروہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نام نہاد حکومت کا گرے لسٹ سے نکلنے میں وہی کردار ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کا ہوتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، (ن) لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...