اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ ووٹ کے تقدس کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ۔ عدلیہ، اداروں اور انتظامیہ نے پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھٹو کو پھانسی دی گئی ، تاریخ نے عدلیہ کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ، نواز شریف کو اس لیے نکال دیا کہ انہوں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ، ہمیں مستقبل میں ایسے فیصلوں سے بچنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مقننہ یوں لگ رہی ہے جیسے فالج ہوگیا ہو ،سیاسی لیڈر شپ ہو یا عسکری لیڈر شپ ،جوڈیشل لیڈرشپ ہو یا بزنس لیڈرشپ ، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا ، ان باتوں سے باہر نکلیں کہ فوج کا سربراہ کون بنے گا ، کون سا جج پروموٹ ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالات بہتر بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے اپنے مفادات سے باہر نکلیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...