فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں 21 اکتوبر کو عمران خان کی اناہلی کے فیصلے کے بعد مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پر مبینہ تشدد کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔فیصل آباد میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمے میں ن لیگی رہنما عابد شیر علی سمیت تین نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان 21 اکتوبر کو عمران خان کی نااہلی کا جشن منا رہے تھے کہ مدعی کے گھر پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی، منع کرنے پر عابد شیر علی کی ایما پر ان کے گارڈز نے حملہ کر دیا۔مدعی نے الزام عائد کیا کہ جان بچانے کیلئے بھاگ کر گھر میں داخل ہوا تو ملزمان اندر داخل ہو گئے اور خواتین کو گالیاں دیں اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کے مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا میں عابد شیر علی سمیت تین نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقبول خبریں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ...
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا’ بھارتی اسپنر...
مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے...
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...