استنبول (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے او آئی سی وزراء اطلاعات کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور عوام کی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے ثقافتی اور مذہبی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، ایرانی وزیر ثقافت نے وفاقی وزیر اطلاعات کو ایران میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایران کے فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایران کے فلم ساز پاکستان میں فلم انڈسٹری کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں، حکومت پاکستان نے 2022 کے بجٹ میں فلم انڈسٹری، ثقافت اور سیاحت کے شعبہ پر ٹیکس ختم کر دیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ غیر ملکی فلم سازوں کو مقامی سطح پر فلم اور ڈرامہ کے مشترکہ منصوبوں میں ری بیٹ دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستانی قوم کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ اور وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا ۔ ایرانی وزیر ثقافت نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اطلاعات اور فن و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...