اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ایک لاڈلا اداروں کی مسلسل تضحیک کرتا آ رہا ہے اور اسے مسلسل معافیاں مل رہی ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بے باک آواز پوری قوم اسکے پیچھے کھڑی ہے،اگر انصاف دینے والوں کو انصاف نہ ملے تو ہم جیسوں کا کیا ہوگا،صحافی ارشد شریف کے قتل پر ہم سب کو دکھ ہے، قتل کی ہر سطح پر تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا دلی صدمہ اور دکھ ہوا ہے ،ارشد شریف کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ارشد شریف کا اپنا ایک نقطہ نظر تھا لیکن ان کی بے وقت موت نے شدید دکھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ کینیا کی حکومت تو تحقیقات کرے گی لیکن ہم بھی آزادانہ تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ ایک یوم قبل عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جوڈیشل کی نڈر آواز جسٹس فائز عیسیٰ قوم کی آواز بنے،جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ اداروں پر تنقید کے بجائے غلطیاں کرنے والوں پر تنقید ہونی چاہیے،جسٹس فائز عیسیٰ کے اس بیان سے حوصلہ ملا ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں دانیال عزیز اور طلال چودھری غلطیوں کا حوالہ دینے پر نااہل ہوئے،ایک لاڈلا اداروں کی مسلسل تضحیک کرتا آ رہا ہے اس کو مسلسل معافیاں مل رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کو اپیل کی سہولت تک نہیں مل سکی، 22 سال اس لاڈلے کو پروان چڑھاتے رہے اور نتیجہ نہ مل سکا، نواز شریف کی جماعت کو توڑا جاتا رہا ہے پھر بھی نہ توڑا جاسکا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے جو آواز اٹھائی وہ اداروں میں بیٹھی شخصیات بلند کررہی ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...