ارشد شریف کا قتل ، وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو ٹیلیفون ،واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا

0
237

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کر کے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر بات کی ۔وزیراعظم نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ۔کینیا کے صدر کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔کینیا کے صدر نے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کرائی ۔کینیا کے صدر نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔