لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے معیاری سکرپٹ بنیاد ہوتا ہے ،ماضی کی سپر ہٹ فلموںکی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ ان کے موضوعات انتہائی معیاری تھے ۔ ایک انٹر ویومیںثنا نے کہا کہ اگرفلم کاموضوع دلچسپ اورلوگوںکواپنی جانب راغب کرنے والاہوتو کوئی وجہ نہیںکہ فلم کامیاب نہ ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ موضوع کو نبھانے کے لئے پرفیکٹ اداکار وںکاچنائو سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیںاس لئے ان کے ذوق کے مطابق فلمیں بنانانا ہوں گی تاکہ انہیںدوبارہ سینما گھروں کی جانب لایا جا سکے ۔انہوںنے بتایا کہ میرے کئی پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھرپور وقت دے رہی ہوں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...