ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن نے رشی سونک کے پہلے بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ’جئے بھارت، بالآخر اب برطانیہ کے پاس بھارت سے بطور وزیراعظم ایک نیا وائسرائے موجود ہے۔برطانیہ کی کنزر ویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک، ٹوری قیادت کی دوڑ میں لِز ٹرس سے ہارنے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔رشی سونک کی تقدیر میں تبدیلی لِز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد اس وقت آئی جب منی بجٹ پر شدید تنقید کے بعد برطانوی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔لِز ٹرس کے صرف 45 دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونے کے بعد وہ سب سے کم مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والی پہلی برطانوی وزیر اعظم بن گئی ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...