اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر ہمیشہ سے قائم ہے اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، قومیں اپنے تہوار ہمیشہ ایک خاص مقصد کے تحت مناتی ہیں اور اپنی منزل پانے کے لئے صدیوں کوشش کرتی ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ فوراً منزل مل جائے، اس کے لئے بے شمار قربانیاں دینا پڑتی ہیں پاکستان کے ساتھ انڈیا کی مخالفت ہی یہی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا ان کے دلوں میں شروع سے دشمنی کا لاوہ ابل رہا ہے چاہئے وہ کرکٹ کا میدان ہی کیوں نہ ہو۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنیل اسٹڈیز میں” کشمیر ہندوستان متوقع الحاق ”کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کو تسلیم کیا ہے بلکہ کبھی بھی اس کو کشمیر کا مسئلہ نہیں سمجھا بلکہ پاکستان کا مسئلہ سمجھا ہے۔ گورنمنت چاہئے کوئی بھی ہو کوئی بھی جماعت برسراقدار ہو،کشمیر کے بارے میں پاکستان کا موقف ہمیشہ ایک رہا ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ ظلم و جبر اور مختلف ہتھکنڈوں سے کشمیر کے جغرافیائی حالات کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج بھی ہندوستان کی یہ پالیسی رہی ہے کہ کشمیر کو عالمی منظر سے ہٹایا جائے جس کے لئے وہ شہریت اور ڈومیسائل کے قوانین میں تبدیلیاں کررہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادیں کشمیر ایشو’ مزدرروں ‘ کسانوں اور اقلیتوں کے حقوق پر رکھی گئی ہے۔ ہماری جماعت کشمیر ایشو کو ہر فورم پر اٹھاتی ہے۔ تمام ممالک کی پالیسی ایسی ہوتی ہے کہ اپنے مفاد کے تحت ہی چلتے ہیں یہ بات بالکل واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کو زیادہ موثر طور پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کی معیشت کا مضبوط ہونا بے حد ضروری ہے۔ ہمیں مسئلہ کشمیر کو مختلف ٹاک شوز ، سیمینار اور تعلیمی اداروں میں اجاگر کرکے نسلوں کو بہتر طریقے سے روشناس کرانا ہے۔ ہندوستان کے اندرہندو ، سکھ اور مختلف مذاہب کے لوگ محفوظ نہیں ہیں۔ دنیا میں جبر و تشدد کے قوانین کے تحت قوموں کے حقوق دبا نہیں سکتے اور ایسے طریقوں سے ملکوں کو فتح نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کشمیر ایشو اور پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفعا کریں گے۔صحافی ارشد شریف کے لئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت تمام معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔تقریب سے صدر کشمیر یوتھ الائنس طاہر مجاہد نے بھی خطاب کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...