سعودی عرب انتہا پسندی مخالف جنگ میں امریکا کا سب سے مضبوط شراکت دار ہے،سعودی سفیر شہزادی ریما

0
544

ریاض (این این آئی )سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا سب سے زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔یہ بات واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے انتیسویں سالانہ عرب ،امریکا پالیسی ساز ورچوئل کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب میں کہی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کے ساتھ مل کر افراد ، رقوم اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حامی ومعاون ذہنیت کے خلاف جنگ لڑی ہے۔شہزادی ریما نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کو سراہا ہے جو ان کے بہ قول کسی ایک صدر یا لیڈر کے مرہون منت نہیں بلکہ اس سے ماورا ہیں۔سعودی سفیر نے اپنی تقریر میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تاریخی تعلقات ، مملکت کے جامع اصلاحات پر مبنی ویژن 2030 اور خطے میں انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے جاری مشترکہ کوششوں کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا مشرق اوسط میں امن کے لیے مل جل کر کام کررہے ہیں