میامی(این این آئی) اداکارہ سونیا حسین اورمحسن عباس حیدر کی غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع پربننے والی میوزک ویڈیو ”کی جانا” نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزک ویڈیو کو رواں برس کی ابتدا میں میامی شارٹ فلم فیسٹیول اور بچارسٹ فلم ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ میوزک ویڈیو نے میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں بہترین میوزک 2020 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ خوشخبری نبیل قریشی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اس گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔”کی جانا” میوزک ویڈیو کو فلم فیسٹیول میں ”ریڈـمحبت کا رنگ” کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا۔ میوزک ویڈیو میں سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے نئے شادی شدہ جوڑے کا کردار نبھایا تھا جنہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے۔نبیل قریشی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور میامی فلم فیسٹیول کی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔ یہ فیسٹیول کورونا وائرس کے سبب آن لائن یعنی فیس بک پر منعقد کیاگیا ہے۔ فیسٹیول کا آغاز 16 نومبر سے ہوا جو 23 نومبر تک جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...