اقوام متحدہ(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960 کے سندھ طاس معاہدے کا احترام اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منبر اکرم نے اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 کی تیاری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کی دوسری جانب تبدیلیوں کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے لہذایہ ضروری ہے کہ پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کا احترام کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا پاکستان دنیا میں پانی کی کمی کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے اور آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ٹاپ 10 ممالک میں بھی شامل ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ شدید موسمی واقعات جیسے سیلاب، خشک سالی، برفانی جھیلوں کے پھٹنے، طوفانوں اور گرمی کی مسلسل لہروں نے زندگی اور املاک دونوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان 2023 کی آبی کانفرنس کے موضوعات سے متفق ہے جو اس کی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔یاد رہے کہ تقریباً بارہ سو سائنسدان، نجی شعبے کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کر رہے ہیں تاکہ پانی اور پائیداری سے متعلق خیالات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...