وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ

0
171

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی دعوت پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف گیارہ نومبر کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ وین بین نے کہا کہ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب اختتام کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ان پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہیں چین کے دورے پر مدعو کیا گیا ہے ، جو چین اور پاکستان کے مابین خصوصی دوستی اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ وزیر اعظم شہباز سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی جان شو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔دونوں ممالک کے رہنما باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچپسی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، اور پاک چین تعلقات کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چا ر موسموں اور اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے ، نئے عہد میں چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور علاقائی امن و استحکام اور بین الاقوامی سطح پر مساوات وانصاف کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔