اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے تصدیق کی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بریس پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرقرضہ کی رقم پاکستان کوموصول ہوگئی ہے۔ بدھ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاہے کہ الحمدللہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بریس پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرقرضہ کی رقم سٹیٹ بینک میں حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی پروگرام نے حالیہ تباہ کن سیلاب اور رسد میں رکاوٹوں کے تناظرمیں سماجی تحفظ ، غذائی سلامتی کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کے ضمن میں پاکستان کیلئے1.5 ارب ڈالرکی مالی معاونت کی منظوری دی تھی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بلڈنگ ریزیلینس ود ایکٹو کاونٹر سائکلیکل ایکسپینڈیچرز (بریس ) پروگرام کے تحت فراہم کردہ معاونت حکومت پاکستان جانب سے یوکرین بحران سمیت بیرونی شاکس سے نمٹنے کے 2.3 ارب ڈالرکے پروگرام پرعمل درآمدمیں معاون ثابت ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ معاونت سے نقد امداد حاصل کرنے والے خاندانوں کی تعداد کو 7.9 ملین 9 ملین تک بڑھایا جا ئے گا ،اس معاونت سے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھانے، حاملہ ، دودھ پلانے والی مائوں اور بچوں کے لیے صحت کی خدمات اور غذائیت کی فراہمی کی کوریج کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں اس سے حکومت کو معیشت کو پہنچنے والے فوری جھٹکوں کے اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...