کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی ترقی کیلئے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے اداروں کے تعاون سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر، یو این ایچ سی آر کا صوبائی سربراہ ارون پولیکر و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے یو این ایچ سی آر اور یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کی چابیاں چیف سیکرٹری بلوچستان کے حوالے کیے۔ چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر اور عالمی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولینسز عوام کی خدمت کے لیے استعمال میں لائے جائینگے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت اور صوبائی سربراہ ارون پولیکر نے ایمبولینسز کی حوالگی سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...