اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اگر وزارت شپنگ کے معاملات کھل جائیں تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی پارٹی کو سچا مشورہ دیا ہے، کچھ سازشی ہمارے پرامن مارچ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ میری پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری نیت اللہ جانتا ہے ، میں پارٹی کو نہیں عمران خان کو جواب دہ ہوں۔شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فیصل واوڈا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالف جو کرنا چاہیں کر لیں میں نے ارشد شریف کیلئے جو کہا ہے اس پر کھڑا ہوں، میں نے اپنی پارٹی کو ایک سچا مشورہ دیا ہے، پہلے بھی کہا چکا ہوں اور آج بھی کہ رہا ہوں کہ کچھ سازشی ہمارے پر امن مارچ میں معصوم لوگوں کو بلی کا بکرا بنا سکتے ہیں،اس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی۔فیصل واوڈا کو جاری شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے پارٹی پالیسی کی سخت خلاف ورزی کی ہے، دو دن میں وضاحت دیں کہ ان کی بنیادی رکنیت کیوں نہ معطل کی جائے؟شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...