اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

0
127

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تیاریاں شروع کردیں،لانگ مارچ کے دوران بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا استعمال کیا جائے گا۔پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی، اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اورافسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کی 616 گنیں اور 50 ہزار سے زائد شیل، بارہ بور کی 616 بندوقیں، 36 ہزار سے زیادہ رانڈز، 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز، 2 ہزار سے زیادہ ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کو طلب کیا جائے گا۔