چین اور امریکہ کے درمیان تعاون سے عالمی امن فروغ دینے میں مدد ملے گی، چینی صدر

0
295

بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے سالانہ ایوارڈز ڈنر کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے کمیٹی اور اس کے ارکان کی تعریف کی جنہوں نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آج کی دنیا پرامن نہیں ہے۔ بڑی طاقتوں کے طور پر، چین اور امریکہ کے درمیان مواصلات اور تعاون کی مضبوطی سے دنیا میں زیادہ سے زیادہ استحکام اور یقین ،اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی. چین امریکہ کے ساتھ مل کر باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی ، فائدہ مند تعاون کرنے اور نئے دور میں چین امریکہ تعاون کا صحیح راستہ تلاش کرنے کا خواہاں ہے، جس سے دونوں ممالک سمیت پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی اور زندگی کیدیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، چین امریکہ تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔اسی روز امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کمیٹی کے سالانہ ایوارڈز ڈنر کے نام ایک تہنتی پیغام بھیجا۔