واشنگٹن (این این آئی)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تھان کھہ فئی کہا ہیکہ امریکی رپورٹ سرد جنگ کی ذہنیت اور زیرو سم گیم کے تصورات سے بھری ہوئی ہے ، جان بوجھ کر جیوپولیٹیکل تنازعات اور بڑے ممالک کی مسابقت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے ، بدنیتی سے نظریاتی تصور کے مطابق گروہی محاذ آرائی پیدا کرتی ہے۔یہ رپورٹ امن اور ترقی کے زمانیکے تضاضوں نیز عالمی برادری کی عمومی خواہشات کی خلاف ورزی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین اور چین کی افواج کی ترقی کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھے اور چین اور امریکہ کے تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لے جائے۔وا ضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے حال ہی میں قومی سلامتی کی حکمت عملی کی ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین واحد حریف ہے جو بین الاقوامی نظام کو نئی شکل دینے کے ارادہ اور صلاحیت دونوں رکھتا ہے اور چین امریکہ کے لیے سب سے سنگین جیو پولیٹیکل چیلنج ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...