اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج قوم کے سامنے بے ہونے کے بعد وہ قومی ناسور کی صورت اختیار کرگیا ہے،عمران خان خود اور ان کی پارٹی کے رہنما لانگ مارچ کے حوالے سے خونی ہونے کے دعوے کرتے رہے ہیں،25مئی کی طرح پھر ناکام ہونگے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آج ایک پھر قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا، ان کے نقاب ہونے کے بعد وہ قومی ناسور کی صورت اختیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اپنی سیاست کیلئے سائفر کا ڈرامہ اور گھناؤنا کھیل رچایا اور ملک اور قوم کے نقصان کے بارے میں نہیں سوچا۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف اگر ادارے کے مفاد کو نذر انداز کرکے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے تاحیات مدت ملازمت میں توسیع لیتے تو ٹھیک، پھر اس کی تعریفیں اور وہ محبت وطن جرجیل ہیں تاہم اگر انہوں نے اپنی ذات پر ادارے کو ترجیح دی اور تحریک عدم اعتماد کو ن ناکام کرنے کیلئے سیاسی کردار ادا کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ پہلے جو ہوچکا وہ وہ چکا، اب ادارہ غیر سیاسی کردار ادا کرے گ تو پھر ہو میر جعفر، میر صادق، نیو ٹرل، جانور اور غدار ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کی ذہنیت یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اور ادارہ اس کے مفادات کے لیے اس کی سیاست کے لیے کام کرے تو ٹھیک اور اس کی تعریفیں ہوں گی لیکن اگر کوئی اس کے مفادات کے خلاف جائے تو پھر وہ چور، ڈاکو، میر جعفر، میر صادق اور غدار بھی ہے، آپ اس کی ذہنی پستی دیکھیں کہ کس سطح پر جا کر وہ قوم کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان خود اور ان کی پارٹی کے رہنما لانگ مارچ کے حوالے سے خونی ہونے کے دعوے کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ 25 مئی کو بھی لاکھوں لوگ آئیں گے لیکن اس میں وہ ناکام ہوئے اور اب ایک بار پھر وہ ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد انہوں نے پروپیگنڈا کیا کہ انہیں ڈرا دھمکا کر زبردستی باہر بھیجا گیا، یہ پروپیگنڈا اسی طرح کا کھیل ہے جو سائفر کے معاملے پر کھیلا گیا، سائفر والے کھیل کی طرح اس معاملے میں بھی ان کا مکروہ چہرہ سامنے آئے گاکہ ان کا گھٹیا اور گندا کردار کیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے کہا انہیں ڈرایا گیا، سوال یہ ہے کہ انہیں کس نے ڈرایا، تھریٹ الرٹ کے پی حکومت نے جاری کیا، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ انکوائری کے بعد ہم اس چیز کو ثابت کردیں گے کہ وہ تھریٹ الرٹ فرمائشی تھریٹ الرٹ تھا، وہ جاری ہی اس لیے کیا گیا کہ ارشد شریف کو ڈرایا جائے کہ تمہیں طالبان کی جانب سے اسلام آباد کی حدود میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس تھریٹ الرٹ کے بعد وہ دبئی چلے گئے جہاں ان کا ویزہ مدت ختم ہوگئی، میں پوچھتا ہوں کہ اگر دبئی میں آپ کا ویزہ ختم ہوجائے تو کیا وہ آپ کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا، میرے خیال میں اس سے قبل آپ کو ویزہ مدت سے متعلق نوٹس دئیے جاتے ہیں، مرحوم ارشد شریف کو ڈرایا گیا، دھمایا گیا اور مشورہ دیا گیا اور انہیں دبئی سے کینیا بھیجا گیا۔انہوںنے کہاکہ ابتدائی موصول ہونے والے حقائق جن کی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے اور تصدیق کے بعد قوم کے سامنے رکھا جائیگا، جو لوگ کینیا میں ارشد شریف کیساتھ تھے ان میں خرم اور وقار نامی لوگوں کا نام لیا جارہا ہے، خرم نامی شخص جو پہلے روز سے ارشد شریف کے ساتھ تھا وہ اے آر وائی کا ملازم ہے، یہ بات نہ صرف سامنے آچکی ہے بلکہ کنفرم اور ری کنفرم بھی ہوچکی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ متازع فارم ہاؤس (دی فارم ہاؤس) اس کے متعلق بھی کچھ اطلاعات موصول ہوچکی ہیں، اس کے بارے میں دو تین روز بھی مصدقہ خبریں موصول ہوجائیں گی، اس کے علاوہ وقار نامی شخص کے بارے میں معلومات مل جائیں گی کہ وہ کون تھا اور اس کا اس معاملے میں کیا کردار تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گاڑی پر فائرنگ کہاں ہوئی، اس کے بعد گاڑی رکی کیوں نہیں، اس کے بعد گاڑی کو کہاں لے جایا گیا ہے، بادی النظر میں مبینہ طور پر ان تمام سوالات کے تابے بانے، اشارے دو اشخاص کی جانب جاتے ہیں، ان میں سے ایک کا نام عمران خان اور دوسرے کا نام سلمان اقبال ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر یہ اتفاق ہے تو یہ بہت عجیب اتفاق ہے انہوں نے جب بھی لانگ مارچ شروع کرنا ہوتا ہے تو ان کو لاشیں مل جاتی ہیں، 2014 میں سانحہ ماڈل ٹاؤن مل گیا، اس کی بنیاد پر انہوں نے اپنے لانگ مارچ کی بنیاد رکھی، شاید انہوں نے سوچا کہ 25 مئی کا لانگ مارچ بھی اسی لیے ناکام ہوا کیونکہ اس کی بیناد لاش پر نہیں رکھی گئی اور بد قسمتی ہے کہ انہیں اس صحافی کی لاش میسر آگئی ہے اور اب اس پر وہ اپنے فتنے اور فساد لانگ مارچ کی بنیاد رکھ رہے ہیں
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...