کراچی(این این آئی) پاکستا ن کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔حال ہی میں عاطف اسلم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ساتھ اپنے نئے گانے ‘مون رائز’ کا ٹیزر شیئر کیا تھا جوکہ اب ریلیز کر دیا گیا ہے۔پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ میوزک ویڈیو پاکستان کے مشہور ہدایتکار عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ گانے کی موسیقی و بول راج رجود نے ترتیب دی ہے۔گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکارعاطف اسلم نے کہا ہے کہ عدنان قاضی نے بلکل ویسا ہی کام کیا جیسا ان سے توقع کی جارہی تھی، گانے میں ان کی محنت اور فنکاری نظر آرہی ہے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ عدنان قاضی کا کام قابل ستائش ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...