کراچی (این این آئی)اداکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ پر مبینہ تشدد کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات بھی علیزا سلطان کے حق میں سامنے آگئیں۔اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ‘میں اپنی بیوی اور بچے سے بہت پیار کرتا ہوں، اگر میں اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھاؤں تو 90 فیصد امکان ہے کہ میرا بیٹا بھی ایسا ہی کرے گا، میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہونا عام ہے لیکن ایک دوسرے کو مار پیٹ کرنا عام نہیں ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں چاہے وہ کوئی سْپراسٹار کرے یا عام آدمی۔اس کے ساتھ یاسر نے علیزا اور اس کی فیملی کی حمایت کرتے ہوئے دعا بھی کی اور لکھا کہ اللہ انہیں جلد مشکل سے نکالے اور ان کی زندگی میں سکون لائے۔اداکارہ مریم نفیس نے بھی سوشل میڈیا پر علیزا سلطان کی میڈیکل رپورٹ کی تصویر شیئر کی اور سخت ردعمل دیا، انہوں نے لکھا کہ ‘ہم آپنی آواز مظلوم کے مرجانے پر ہی کیوں اْٹھاتے ہیں؟مریم نے سوال کیا کہ ہم الزام تب ہی کیوں لگاتے ہیں جب ظالم فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے؟ان دنوں فیروز کے ساتھ ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والی اْشنا شاہ نے بھی فیروز کے خلاف آواز اٹھائی، انہوں نے لکھا ‘میں اب بھی علیزا پر فیروز کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی بات کو ہضم کرنے کی کوشش کررہی ہوں، میں اس وقت صدمے کی کیفیت میں ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میرا دل علیزا اور ان کے بچوں کے ساتھ ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ نیمل خاور خان سمیت منال اور ان کے شوہر احسن محسن نے بھی فیروز پر تنقید کی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...