واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی غیر متزلزل جستجو اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت انصاف کے حصول اور تحریک کشمیر کو جاری رکھے گی، حق خود ارادیت جموں و کشمیر کے لوگوں کا ناقابل تنسیخ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اس بنیادی حق سے محروم نہیں کر سکتی۔سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ دیگر شرکائ میں ڈاکٹر امتیاز خان، ڈاکٹر غلام نبی فائی، پاک امریکن کمیونٹی کے ارکان، کارکنان، طلبائ اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان، برطانیہ کے شیڈو منسٹر ایم پی افضل خان ، کشمیر کے حوالے سے سرگرم امریکی کارکن ڈینیلا خان، قائداعظم یونیورسٹی شعبہ تاریخ کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر الہان نیاز اور کشمیری کارکن شائستہ صافی نے ویڈیو پیغامات کے ذریعیتقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے کشمیر میں غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کی غرض سے بھارتی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے پانچ اگست کے یکطرفہ اقدامات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔صدر آزاد کشمیر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ نہ صرف امریکی قانون سازوں کی توجہ اس جانب دلائیں بلکہ امریکی سیاست میں متحرک حصہ لیتے ہوئے کشمیریوں کی آواز بنیں اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی اجاگر کریں۔سفیر پاکستان مسعود خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کا تاریخی پس منظر پیش کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستانی عوام نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی کے منصفانہ مطالبے کے حوالے سے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کیا جائے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...