کراچی (این این آئی)رواں ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پنجابی پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے ایک دن کی کمائی میں بولی وڈ سپر اسٹارز اکشے کمار اور اجے دیوگن کی میگا بجٹ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی فلم نے دونوں اداکاروں کی بھارتی فلموں کو امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس پر پیچھے چھوڑا اور پاکستانی فلم نے ایک ہی دن میں کم سینما اسکرینز پر ریکارڈ کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔شوبز ویب سائٹ ‘بولی وڈ ہنگامہ’ کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ‘تھینک گاڈ’ اور اکشے کمار کی فلم ‘رام سیتو’ کو دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا، جنہوں نے پہلے ہی دن پاکستانی فلم کے مقابلے کم کمائی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں فلموں نے پاکستانی فلم کے مقابلے برطانیہ اور شمالی امریکا کے سینمائوں کم کم کمائی جب کہ بولی وڈ فلموں کو ‘مولا جٹ’ کے مقابلے زیادہ سینمائوں میں پیش کیا گیا تھا، اس باوجود دونون فلمیں پاکستانی فلم کی ایک دن کی کمائی کا ریکارڈ نہ توڑ پائیں۔رپورٹ کے مطابق ‘مولاجٹ’ نے برطانیہ سے 47 ہزار امریکی ڈالر کے قریب جب کہ دونوں بھارتی فلموں نے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 36 ہزار امریکی ڈالر کمائے۔اسی طرح شمالی امریکا میں بھی ایک ہی دن میں پاکستانی فلم نے 56 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کی جب کہ وہاں اجے دیوگن کی فلم نے 40 ہزار اور اکشے کمار کی فلم نے 38 ہزار امریکی ڈالر بٹورے۔برطانیہ اور شمالی امریکا کی سینما مارکیٹس میں دونوں بھارتی فلمیں پاکستانی فلم کو ایک دن کی کمائی میں پیچھے نہ چھوڑ سکیں اور یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فلم کو ریلیز کیے گئے دو ہفتے گزر چکے ہیں جب کہ بھارتی فلموں کو دو دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں دوسری جانب ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ پاکستانی فلم برطانیہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن گئی، اس سے قبل یہ اعزاز کسی بھارتی پنجابی فلم کے پاس تھا۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے اب تک سوا ارب روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...