پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا سے اراکین اسمبلی کو کم از کم ایک ہزار افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مطلوبہ تعداد نہ لانے پر ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ طورو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق ارکین اسمبلی اور ضلعی تنظیموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا سے قافلے 4 نومبر کو روانہ ہوں گے اور صوبہ سے لاکھوں کارکنان لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔ ظاہر شاہ نے کہا کہ پشاور سے قافلے کی قیادت وزیراعلی محمود خان کریں گے جبکہ مردان سے عاطف خان اور صوابی سے قافلے کی قیادت اسد قیصر اور شہرام ترکئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں اراکین اسمبلی کو کم از کم ایک ہزار افراد لانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کوئی رکن اسمبلی مطلوبہ تعداد نہ لا سکا تو پارٹی اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...