ہیوسٹن(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف امریکا کے صدر سجاد برکی نے امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ہیوسٹن میں ہوئی اس ملاقات میں کانگریس مین مائیکل مک کال، پاکستانی نژاد امریکی ری پبلکن جاوید انور اور پی ٹی آئی رہنما عاطف خان بھی موجود تھے۔ملاقات کے حوالے سے سجاد برنے کہا کہ ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ ریپبلکنز کے امریکا میں برسر اقتدار آنے کی صورت میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی۔