پاکستان اور سعودی وزرا کی مشترکہ سٹئیرنگ کمیٹی کا آن لائن اجلاس

0
239

ریاض (این این آئی)سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دو طرفہ سٹئیرنگ کمیٹی کی مشترکہ طور پر آن لائن صدارت کی ہے۔سٹئیرنگ کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ دوطرفہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر صدارت کر چکے ہیں۔سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے مملکت پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں اور اقتصادی شعبے کی کوششوں میں ایک اہم شراکت دار سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا ‘ ہم چاہتے ہیں کہ نئے مواقع کی تلاش کی جائے، نئی شراکتیں شروع ہوں تاکہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔’ شہزادہ عبدالعزیز نے پاکستان اور سعودیہ کے مضبوط تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘ سعودی پاک دو طرفہ تعاون اور مشترکہ منصوبے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ سعودی وزیر نے مثال دیتے ہوئے کہا ‘ تونائی کے میدان میں دو طرفہ تعاون، کے لیے وسیع امکانات ہیں۔ اس لیے ہم تیل کی صنعت میں تعاون ، پیٹرو کیمکل ، بجلی، قابل تجدید توانائی کے وسائل۔ صنعت ، ٹرانسپورٹ سمیت کئی مزید ممکنہ مواقع ہمارے سامنے ہیں اور زیر بحث ہیں۔ ‘