اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں توشہ خانہ اور فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر پر اربوں روپے کا ہرجانہ کروں گا۔انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر بد دیانت آدمی ہے، وہ پی ڈی ایم سے مل کر منصوبہ بندی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب ہم کسی کا ظلم نہیں سہیں گے،امریکی چمچوں، پاکستان کے ڈاکوئوں کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے یہ سب سے بڑا انقلاب ہے، یہی انقلاب پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کرے گا، حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلا مرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...