ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اسٹار سنجے دت نے ایک مرتبہ پھر اپنے نشہ میں عادی ہونے کے دنوں کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ ایک بار نشہ کرکے سوگئے، دو دن بعد بھوک کی وجہ سے آنکھ کھلی۔ سنجے کا کہنا تھا کہ اس نشہ آور شے کا ان پر اس قدر زیادہ اثر ہوا کہ وہ دو دن تک اسی حالت میں سوتے رہے۔واضح رہے کہ سنجے دت نے یہ انکشاف چند برس قبل اداکار جیکی شیروف کے ساتھ پروگرام ’10 کا دم’ میں شرکت کے دوران کیا تھا۔ اس پروگرام کے دوران جیکی شیروف نے سنجے دت سے سوال کیا تھا کہ وہ کالج کے طلبہ کو ڈرگز کے بارے میں بتائیں کہ اس کے کسی شخص کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں سنجے کا کہنا تھا کہ ڈرگز بے کار چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار میں دن کے وقت خوب نشہ کر کے آیا اور کمرے میں جا کر سوگیا، جب شام 7 سے 8 بجے کے درمیان اٹھا تو بھوک لگی، اپنے پرانے نوکر کو بلاکر کھانا لانے کو کہا، تو وہ رونے لگا اور کہا کہ آپ دو دن بعد کھانا مانگ رہے ہیں۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ اس پر میں حیران ہوا اور کہا کہ میں تو کل رات کو سویا تھا، تو وہ بولا کہ نہیں آپ دو دن پہلے سوئے تھے۔بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ واقعی میں ہوش میں نہیں تھا، بس اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ میں نشہ چھوڑ دوں گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...