اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اصطبل کے مستقل مکین نے اعتراف کر لیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے چارہ پر پلتا رہا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ون پیج سرپرستی کا دعویدار اب کس منہ سے دشنام طرازی بہتان اور الزامات لگا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںے کہاکہ شہریوں کی عدم شرکت سے لانگ مارچ کی فرلانگ مارچ میں ”تبدیلی ”ہو گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صوبائی حکومتوں کی عارضی بیساکھیوں کے سہارے پر کھڑا سیاسی اپاہج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ غیور شہری غیر ملکی قوتوں کے آلہ کاروں کے ملک کو عدم استحکام ایجنڈے سے لاتعلق ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،انتخابات کسی کے دباؤ پر نہیں مقررہ وقت پر منعقد ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خیبر پختونخواہ حکومت کی مددگاری سے اسلام آباد مارچ میں سپریم کورٹ۔کی واضح ہدایات کو نظر انداز کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فسادی زینیت عمران خان بدعہدی کا عادی ہے ، احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...