اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ،دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم کا دورہ اہم ہے ۔ جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ افغانستان کے ثمرات کے حوالے سے اہم بیان میں کہاکہ افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ،دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے،اس صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل کا مقصد اس پیغام کا اعادہ کرنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے اور افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر دیکھنے کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان اس ضمن میں اپنی پوری معاونت جاری رکھے گا،دورہ کابل کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا بھی ہمارے پیش نظر تھا ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی افغان قیادت کے ساتھ، ہماری اہم نشستیں ہوئیں ،ان نشستوں میں ہم نے ٹرانزٹ ٹریڈ، دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ کثیر جہتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،صدر اشرف غنی کے ساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...