
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان بچوں کو ہر طرح کے استحصال ، امتیاز اور پسماندگی سے بچانے کے لئے پر عزم ہے، بچوں کی حفاظت اور انہیں کسی بھی طبقے ، ذات یا مذہبی تفریق کے بغیر ترقی اور شرکت کے مواقع دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق20 نومبر کو ہر سال پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام قومی ، علاقائی اور بین الاقو امی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، بچوں کی حفاظت اور انہیں کسی بھی طبقے ، ذات یا مذہبی تفریق کے بغیر ترقی اور شرکت کے مواقع دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان بچوں کو ہر طرح کے استحصال ، امتیاز اور پسماندگی سے بچانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بچوں کو یکساں مواقع اور زندگی کے ہر شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے